رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران روپے کی قدرمیں پاکستانی برآمدات 9.7 فیصد بڑھ گئیں

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران روپے کی قدرمیں پاکستانی برآمدات 9.7 فیصد بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران مجموعی قومی برآمدات کا حجم 19 لاکھ 78 ہزار 764 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تادسمبر 2019 کے دوران مجموعی …

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران روپے کی قدرمیں پاکستانی برآمدات 9.7 فیصد بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران مجموعی قومی برآمدات کا حجم 19 لاکھ 78 ہزار 764 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تادسمبر 2019 کے دوران مجموعی برآمدات کا حجم 18 لاکھ 3 ہزار 776 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح پاکستانی روپے کی قدر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملکی برآمدات میں ایک لاکھ 74 ہزار 988 ملین روپے یعنی 9 فیصد سے زیادہ کانمایاں ضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق دسمبر 2019 کے مقابلہ میں دسمبر 2020 کے دوران روپے کی قدر میں ملکی برآمدات میں 22.97 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے اور دسمبر 2019 کی برآمدات 3 لاکھ 8 ہزار 32 ملین روپے کے مقابلہ دسمبر 2020 کے دوران برآمدات کی مالیت 3 لاکھ 78 ہزار 792 ملین روپے تک پہنچ گئی ۔ اسی طرح نومبر 2020 کے مقابلہ میں دسمبر 2020 کے دوران بھی قومی برآمدات میں 9.59 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نومبر 2020 کے دوران برآمدات کی مالیت 3 لاکھ 45 ہزار 640 ملین روپے رہی تھی جبکہ دسمبر 2020 کے مقابلہ برآمدات کا حجم 3 لاکھ 78 ہزار 792 ملین روپے تک بڑھ گیا۔

مزید خبریں