واشنگٹن۔20جنوری (اے پی پی):ڈیمو کریٹک ریپلکن پارٹی کے جوبائیڈن امریکہ کے 46ویں صدر بن گئے، امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ان سے حلف لیا۔ بدھ کے روز کیپیٹل ہل میں انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جوبائیڈن نے بطور 46ویں امریکی صدر کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن سمیت سیاسی رہنمائوں نے …
جوبائیڈن نےامریکہ کے 46ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

مزید خبریں
واشنگٹن۔20جنوری (اے پی پی):ڈیمو کریٹک ریپلکن پارٹی کے جوبائیڈن امریکہ کے 46ویں صدر بن گئے، امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ان سے حلف لیا۔ بدھ کے روز کیپیٹل ہل میں انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جوبائیڈن نے بطور 46ویں امریکی صدر کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن سمیت سیاسی رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ آج امریکہ کا دن ہے، آج جمہوریت کا دن ہے،امریکہ کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن کا مقابلہ کریں گے۔ حلف برداری کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے، نئے صدر کے استقبال کیلئے وائٹ ہائوس میں بھرپور تیاریاں کی گئی تھیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ وائٹ ہائوس کے کئی مقامات کو خاردار تاریں لگا کر بند بھی کر دیا گیا تھا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی واشنگٹن ڈی سی کی نگرانی کی گئی۔








