امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد چار لاکھ15 ہزار تک پہنچ گئی

واشنگٹن۔21جنوری (اے پی پی):امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد چار لاکھ 15ہزار 8 سو تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2 کروڑ49 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد24998975 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد9614365 ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی …

واشنگٹن۔21جنوری (اے پی پی):امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد چار لاکھ 15ہزار 8 سو تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2 کروڑ49 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد24998975 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد9614365 ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے، دو کروڑ49 لاکھ سے زائد متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 415894 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ14968716 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20لاکھ 84 ہزار سے زائد ہے۔