گذشتہ چار سال کے دوران پاکستان میں 9.109ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):گذشتہ چار سال کے دوران پاکستان میں 9.109ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چار مالی سالوں میں (مالی سال 2017، 2018، 2019اور 2020) کے دوران ملک میں 9ارب ڈالر سے زیادہ کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالہ سے …

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):گذشتہ چار سال کے دوران پاکستان میں 9.109ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چار مالی سالوں میں (مالی سال 2017، 2018، 2019اور 2020) کے دوران ملک میں 9ارب ڈالر سے زیادہ کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالہ سے مالی سال 2018سب سے اچھا سال ثابت ہوا جب ملک میں 2.780ارب ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ۔ اسی طرح 2.561ارب ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے ساتھ گذشتہ مالی سال 2020، دوسرے نمبر پر رہا جبکہ مالی سال 2017میں پاکستان میں 2.406ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ گذشتہ چار سالوں میں سب سے کم ایف ڈی آئی مالی سال 2019میں 1.362ارب ڈالر کی گئی تھی۔

مزید خبریں