گزشتہ ہفتہ کے دوران 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ،پاکستان بیوروبرائے شماریات

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی)پاکستان بیوروبرائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.52 اضافہ ریکارڈکیاگیاہے،جن اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ان میں ٹماٹر، انڈے، آلو، پیاز، ایل پی جی، چینی، دال مونگ، کیلا اور آٹے کاتھیلا …

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی)پاکستان بیوروبرائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.52 اضافہ ریکارڈکیاگیاہے،جن اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ان میں ٹماٹر، انڈے، آلو، پیاز، ایل پی جی، چینی، دال مونگ، کیلا اور آٹے کاتھیلا شامل ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق 28 جنوری 2021 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں چکن کی قیمت میں 14.81 فیصد،سرخ مرچ پاوڈر کی قیمت میں 9.40 فیصد، کوکنگ آئل (5 لیٹر) 4.11 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 3.83 فیصد، ڈھائی کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 3.56 فیصد اورسرسوں کے تیل کی قیمت میں 1.38 فیصد اورواشنگ سوپ کی قیمت میں 2.15 فیصدکا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے مجموعی طورپرمشترکہ آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.52 فیصد اضافہ ہوا۔ہفتہ کے دوران 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور24 اشیا کی قیمتوں میں کئی ردوبدل نہیں ہوا،جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ان میں ٹماٹر، انڈے، آلو، پیاز، ایل پی جی، چینی، دال مونگ کیلا اور آٹے کاتھیلا شامل ہے۔ٹماٹرکی قیمت میں 29.82 فیصد، انڈے 8.20 فیصد، آلو3.37 فیصد، پیاز2.28 فیصد، ایل پی جی 1.73 فیصد، چینی 1.54 فیصد، دال مونگ 0.68 فیصد، کیلا0.32 فیصد اورآٹے کی قیمت میں 0.07 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سب سے کم یعنی 17,732روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.43 فیصداضافہ ہوا،17,733 روپے سے لیکر22,888 روپے، 22,889 روپے سے لیکر 29,517 روپے، 29,518 روپے سے لیکر44,175 روپے اوراس سے زائد ماہانہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.51 فیصد، 0.53فیصد، 0.56 فیصد، اور0.52 فیصد کااضافہ ہواہے۔

مزید خبریں