اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کے افریقہ کو برآمدات بڑھانے کی وسیع مواقع موجود ہیں ،برامدات کو فروغ دینے میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی ) کردار اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےکا کراچی میں ٹی ٹی ڈی اے پی کے دورے کے موقع پر کیااس موقع انہیں سوڈان کے شہر خرطوم …
افریقہ کو برآمدات بڑھانے کی وسیع مواقع موجود ہیں، عبدالرزاق دائود

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کے افریقہ کو برآمدات بڑھانے کی وسیع مواقع موجود ہیں ،برامدات کو فروغ دینے میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی ) کردار اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےکا کراچی میں ٹی ٹی ڈی اے پی کے دورے کے موقع پر کیااس موقع انہیں سوڈان کے شہر خرطوم میں ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے میں پاکستانی شرکت پر بریفنگ دی گئی ۔بین الاقوامی تجارتی میلہ 21 تا 28 جنوری جاری رہا ۔اس میلے میں پاکستانی کمپنیوں نے دوملین ڈالر کا کاروبار کیا ۔اس موقع پر ٹی ڈی اے پی اور پاکستانی ایمبیسی نے پاکستانی کمپنیوں کو سہولت میسر کیں مشیر تجارت نے کہا کہ افریقہ میں انجینئرنگ اور دواسازی کی مصنوعات کے بہت زیادہ مواقع ہیں ۔عبدالرزاق داؤد نے برآمدات کو فروغ دینے میں ٹی ڈی اے پی کے کردار کو سراہا۔








