اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):جاری مالی سال میں پاکستان نے سب سے زیادہ درآمدات چین سے کی ہیں، دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ درآمدات متحدہ عرب امارات سےکی گئی ہیں جبکہ سنگا پور سے کی گئی درآمدات تیسرے نمبر پر رہی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق روں مالی سال کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2020 میں چین سے 5730.084 ملین …
رواں مالی سال میں پاکستان کی سب سے زیادہ درآمدات چین اور اس کے بعد متحدہ عرب امارات سےکی گئیں، سٹیٹ بینک آف پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):جاری مالی سال میں پاکستان نے سب سے زیادہ درآمدات چین سے کی ہیں، دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ درآمدات متحدہ عرب امارات سےکی گئی ہیں جبکہ سنگا پور سے کی گئی درآمدات تیسرے نمبر پر رہی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق روں مالی سال کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2020 میں چین سے 5730.084 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چین سے 4878.751 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چین سے کی جانے والی درآمدات میں 17.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات سے کی جانے والی درآمدات بھی 9.39 فیصد کمی سے 3643.20 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 3300.862 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں تاہم پھر بھی پاکستان نے یو اے ای سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ درآمدات کی ہیں۔ ایس بی پی کے مطابق روں مالی سال میں پاکستان نے تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ درآمدات سنگاپور سے کی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 24.05 فیصد اضافہ سے 1081.356 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 1341.440 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اس طرح سعودی عرب سے کی جانے والی درآمدات میں 38.75 فیصد اور امریکا سے کی جانے والی درآمدات میں 1.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔








