وزیراعلیٰ سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات‘صنعت کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی چینی سرمایہ کاروں کا پنجاب میں سٹیٹ آف دی آرٹ انڈسٹریل زون بنانے میں آمادگی کااظہار پاک چین اکنامک کوریڈورکے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مفید معاشی تعاون میں ڈھل چکے ہیں،شہبازشریف لاہور۔9 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفدنے ملاقات کی اورچینی سرمایہ کار …
وزیراعلیٰ سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
وزیراعلیٰ سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات‘صنعت کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
چینی سرمایہ کاروں کا پنجاب میں سٹیٹ آف دی آرٹ انڈسٹریل زون بنانے میں آمادگی کااظہار
پاک چین اکنامک کوریڈورکے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مفید معاشی تعاون میں ڈھل چکے ہیں،شہبازشریف
لاہور۔9 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفدنے ملاقات کی اورچینی سرمایہ کار وں نے پنجاب میں صنعت کے شعبہ میںسرماےہ کاری میںگہری دلچسپی کا اظہار کیا۔چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں سٹیٹ آف دی آرٹ انڈسٹریل زون بنانے میں آمادگی کا اظہارکیا اور کہا کہ ہم پنجاب میں ایک بڑا انڈسٹریل زون قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں مختلف صنعتوں کا قیام شامل ہے ۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکے بعد پاکستان اورچین کے تعلقات مفید معاشی تعاون میں ڈھل چکے ہیں ۔








