اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ملک میں درمیانے اور چھوٹے شہر پاکستان کی معیشت میں اضافہ کی استعداد رکھتے ہیں۔ بعض اوقات مقامی ترجیحات اور حکمت عملی کا تضاد مسائل پیدا کرتا ہے۔ عالمی بینک نے پاکستان کی ترقیاتی پالیسی کے تحت ترقی کی استعداد کے جائزہ کے حوالہ سے ویبنارز کی سیریز کا اہتمام کر رکھا ہے۔ اس حوالہ سے منعقدہ ایک وییبنار کے دوران پاکستان میں عالمی بینک کے …
ملک میں درمیانے اور چھوٹے شہر پاکستان کی معیشت میں اضافہ کی استعداد رکھتے ہیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ملک میں درمیانے اور چھوٹے شہر پاکستان کی معیشت میں اضافہ کی استعداد رکھتے ہیں۔ بعض اوقات مقامی ترجیحات اور حکمت عملی کا تضاد مسائل پیدا کرتا ہے۔ عالمی بینک نے پاکستان کی ترقیاتی پالیسی کے تحت ترقی کی استعداد کے جائزہ کے حوالہ سے ویبنارز کی سیریز کا اہتمام کر رکھا ہے۔ اس حوالہ سے منعقدہ ایک وییبنار کے دوران پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنہا سین، اربن یونٹ حکومت پنجاب کے سی ای او عمر مسعود ، ترقیاتی ماہر انجم الطاف اور ٹونگلی یونیورسٹی شعبہ اربن پلاننگ کے پروفیسر ڈاکٹر لی ژینگ نے شرکت کی ۔ عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں شہری آبادی بڑھنے کے حوالہ سے تحقیق اور پالیسی کے حوالہ سے ملک کے 10بڑے شہروں پر توجہ دی جاتی ہے۔ تاہم دوسری جانب درمیانے اور چھوٹے شہر قابل قدر ابادی کے ساتھ قومی معیشت کے فروغ میں اہم کردار کی استعداد کے حامل ہیں۔ مزید برآں یہ شہر مقامی سطح پر معاشی ترقی کے فروغ ، روز گار پیداکرنے، مینوفیکچرنگ اور رسائی کے کردار کے حوالہ سے پاکستان کیلئے اہم ہیں۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ دوسرے درجے کے درمیانے اور چھوٹے شہر پاکستان کی معاشی ترقی کے فروغ کی استعداد رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 10بڑے شہروں کی آبادی کا تناسب جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ مقامی ترجیحات اور حکمت عملی کے تضاد کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے خاتمہ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ترقی کے مواقع سے استفادہ کیا جا سکے ۔








