رواں مالی سال کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 57.2 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):رواں مالی سال کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 57.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں یکم جولائی 2020 تا 22 جنوری 2021 کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے نجی شعبہ کو 234.7 ارب روپے قرضہ فراہم کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں نجی شعبہ …

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):رواں مالی سال کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 57.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں یکم جولائی 2020 تا 22 جنوری 2021 کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے نجی شعبہ کو 234.7 ارب روپے قرضہ فراہم کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں نجی شعبہ نے 149.3 ارب روپے قرضہ حاصل کیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں نجی شعبہ کے قرضوں کے حصول میں 85.4 ارب روپے یعنی 57 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں