پاکستان اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے دوطرفہ تجارتی حجم میں 12.45 فیصداضافہ

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پاکستان اور جنوب مشرقی ایشیاکے ممالک انڈونیشیا، ملائشیا،تھائی لینڈ، سنگاپوراورخطے کے دیگرممالک کے درمیان دوطرفہ تجات کے حجم میں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 12.45 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے، پہلی ششماہی میں ان ممالک کو پاکستانی برآمدات میں کمی جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال …

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پاکستان اور جنوب مشرقی ایشیاکے ممالک انڈونیشیا، ملائشیا،تھائی لینڈ، سنگاپوراورخطے کے دیگرممالک کے درمیان دوطرفہ تجات کے حجم میں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 12.45 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے، پہلی ششماہی میں ان ممالک کو پاکستانی برآمدات میں کمی جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں جنوب مشرقی ایشیاکے ممالک انڈونیشیا، ملائشیا،تھائی لینڈ، سنگاپوراورخطے کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 409.303 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں 22.72 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 502.31 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2020 میں جنوب مشرقی ایشیاکے ممالک انڈونیشیا، ملائشیا،تھائی لینڈ، سنگاپوراورخطے کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 76.97 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔ دسمبر2019 میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 85.64 ملین ڈالررہاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں جنوب مشرقی ایشیاکے ممالک انڈونیشیا، ملائشیا،تھائی لینڈ، سنگاپوراورخطے کے دیگرممالک سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 18.44 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2020 تک کی مدت میں جنوب مشرقی ایشیاکے ممالک سے درآمدات کاحجم 3.076 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک سے درآمدات کاحجم 2.597 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔دسمبر2020 میں ان ممالک سے 648.77 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئی، دسمبر2019 میں جنوب مشرقی ایشیاکے ممالک سے 403.72 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

مزید خبریں