اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):ملک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 6.28 فیصداضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 1.117 ارب ڈالرکااضافہ ہواہے۔ گزشتہ مالی سال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 18.886 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس 12.132 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.754 ارب ڈالرتھا۔ …
زرمبادلہ کے ذخائرمیں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 6.28 فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):ملک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 6.28 فیصداضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 1.117 ارب ڈالرکااضافہ ہواہے۔ گزشتہ مالی سال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 18.886 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس 12.132 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.754 ارب ڈالرتھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 4 فروری کوختم ہونے والے ہفتہ کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 20.073 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.949 ارب ڈالرجبکہ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.124 ارب ڈالرہے۔








