سی ڈی این ایس کو فروری میں 40 ہزار اور25 ہزارروپے مالیت کے رجسٹرڈ پریمیم بانڈز کے زریعہ 29 ارب روپے کی بچتیں حاصل

79

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز(سی ڈی این ایس) نے گزشتہ ماہ 40 ہزار اور25 ہزارروپے مالیت کے رجسٹرڈ پریمیم بانڈز کے زریعہ 29 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں۔سی ڈی این ایس کے ایک اہلکارنے اے پی پی کوبتایا کہ ادارے نے دونوںپریمیم بانڈز 40 ہزار اور25 ہزارروپے مالیت کے بانڈز کی منسوخی کے بعد جاری کئے ہیں، یہ اقدام معشیت کودستاویزی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ 40 اور25 ہزارروپے مالیت کے نئے رجسٹرڈ پریمیم بانڈز سٹیٹ بینک میں رجسٹرڈ ہوتے ہیں اور سٹیٹ بینک کے تحت رجسٹرڈ مالیاتی ادارے سے اس کے بدلہ میں کیش حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی ڈی این ایس نے دستاویزی معیشت کے اہداف کے حصول کے ضمن میں سرکاری اورنجی شعبہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔

ان اقدامات کا مقصدمالیاتی نظام میں شفافیت لاناہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ 25 ہزارروپے مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کے ضمن میں یکم مارچ تک ان بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو116 ارب روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ حکومت نے چندماہ قبل یہ بانڈز معطل کردئیے تھے اوران بانڈز کی واپسی کیلئے سرمایہ کاروں کو6 ماہ کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔ 30 مئی تک ان بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کومزید45 ارب روپے کی ادائیگی کردی جائیگی۔