اقوام متحدہ ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے خواتین کے حقوق کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی صورتحال کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ علاقوں میں ہزاروں کشمیری خواتین بد ترین حالات سے دوچار ہیں ۔ یہ بات پاکستانی مندوب شذرہ منصب علی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس سے …
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب شذرہ منصب علی کا اجلاس سے خطاب
مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے خواتین کے حقوق کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی صورتحال کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ علاقوں میں ہزاروں کشمیری خواتین بد ترین حالات سے دوچار ہیں ۔ یہ بات پاکستانی مندوب شذرہ منصب علی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ یہ کمیٹی سماجی انسانی ہمدردی اور ثقافتی امور سے متعلق معاملات کیلئے قائم کی گئی ہے ۔ پاکستانی مندوب نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیری خواتین بد ترین بھارتی جارحیت اور قبضے کا سامنا کررہی ہیں ،بے شمار خواتین زیادتی ، جنسی طور پر ہراساں کئے جانے جیسے بد ترین تشدد کاشکار ہیں ، مسلح تصادم اور غیر قانونی قبضے نے کشمیری خواتین کی حالت مزید مخدوش بنا دی ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا کے مختلف حصوں میں تنازعات سے خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی صورتحال بد ترین ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت شامی پناہ گزین آبادی کاایک تہائی حصہ خواتین اور بچوںپر مشتمل ہے۔ اسی طرح انہوںنے فلسطینی خواتین کی مثال بھی دی ۔ پاکستانی مندوب کاکہنا تھاکہ پائیدارترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام امتیازی قوانین کا خاتمہ کیاجائے بالخصوص خواتین اور بچوں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی نہایت اہم ہے ۔








