اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں سے برآمدی آرڈرز کی بحالی کے نتیجہ میں رواں مالی سال میں پاکستان کی نان ٹیکسٹائل برآمدات 1.85 فیصد بڑھ گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا دسمبر 2020-21 کے دوران برآمدات کا حجم 5.49 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ رپورٹ کے مطابق نان ٹیکسٹائل سیکٹر کو …
پاکستان کی نان ٹیکسٹائل برآمدات 1.85 فیصد بڑھ گئیں، پی بی ایس

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں سے برآمدی آرڈرز کی بحالی کے نتیجہ میں رواں مالی سال میں پاکستان کی نان ٹیکسٹائل برآمدات 1.85 فیصد بڑھ گئی ہیں۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا دسمبر 2020-21 کے دوران برآمدات کا حجم 5.49 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔
رپورٹ کے مطابق نان ٹیکسٹائل سیکٹر کو ابھی تک کووڈ۔19 سے پہلے کی سطح پر آرڈرز نہیں ملے لیکن پھر بھی لیدر گارمنٹس، آلات جراحی اور انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔








