اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):سی پیک یوتھ نیٹ ورک پاک چین تعلقات کو بہتر انداز میں سمجھنے میں نہایت معاون ثابت ہوگا۔ایشین انسٹیٹیوٹ آف ایکو سیولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (اے آئی ای آر ڈی) پاکستان اور چین کے مابین پیوپل ٹو پیوپل کنیکٹویٹی کو مستحکم کرنے کے لئے حوصلہ افزا ، قابل ، اور تربیت یافتہ افراد کے لئے “سی پیک یوتھ نیٹ ورک” شروع کررہی ہے۔ اے آئی ای …
سی پیک یوتھ نیٹ ورک پاک چین تعلقات کو بہتر انداز میں سمجھنے میں نہایت معاون ثابت ہوگا، مشیر اے آئی ای آر ڈی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):سی پیک یوتھ نیٹ ورک پاک چین تعلقات کو بہتر انداز میں سمجھنے میں نہایت معاون ثابت ہوگا۔ایشین انسٹیٹیوٹ آف ایکو سیولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (اے آئی ای آر ڈی) پاکستان اور چین کے مابین پیوپل ٹو پیوپل کنیکٹویٹی کو مستحکم کرنے کے لئے حوصلہ افزا ، قابل ، اور تربیت یافتہ افراد کے لئے “سی پیک یوتھ نیٹ ورک” شروع کررہی ہے۔
اے آئی ای آر ڈی کے مشیر شکیل احمد رامے نے کہا ہےکہ اس ادارے کی تشکیل کا مقصد پاک چین تعاون کے بارے میں صحیح معلومات اور دیگرامور آنے والی نسلوں کومنتقل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ باہمی تفہیم کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ انہوں نے پاک چین تعلقات کو بے مثال قرار دے کر مستقبل میں مزید تعاون کی امید ظاہر کی۔








