پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری میں 49.21 فیصداضافہ

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 49.21 فیصداضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2021 تک کی مدت میں ہالینڈ نے پاکستان میں 113.7 ملین ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 49.21 فیصدزیادہ …

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):پاکستان میں ہالینڈکی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 49.21 فیصداضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2021 تک کی مدت میں ہالینڈ نے پاکستان میں 113.7 ملین ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 49.21 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہالینڈ نے پاکستان میں 76.2 ملین ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری کی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں ہالینڈکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم منفی 4.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔فروری 2021 میں پاکستان میں ہالینڈ کی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم منفی 4.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔

مزید خبریں