رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 2.854ارب ڈالر مالیت کی غدائی مصنوعات برآمد

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 2.854ارب ڈالر مالیت کی غدائی مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات سے 3.032ارب ڈالر زرمبادلہ کے ابتدائی 8ماہ میں غذائی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 0.178ارب ڈالر یعنی 5.85فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ …

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 2.854ارب ڈالر مالیت کی غدائی مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات سے 3.032ارب ڈالر زرمبادلہ کے ابتدائی 8ماہ میں غذائی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 0.178ارب ڈالر یعنی 5.85فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں چاول کی برآمدات 4.26فیصد کمی سے 1.397ارب ڈالر کے مقابلہ میں 1.337ارب ڈالر تک کم ہوئی ہیں۔ دوسری جانب فوڈ گروپ کی درآمدات 50.29فیصد اضافہ سے 3.556 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 5.344ارب ڈالر تک بڑھ گئیں ۔

مزید خبریں