جدید دور کا مقبول مشروب کافی یمن سے برصغیر پاک و ہند میں پہنچا

لندن ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) جدید دور کے مقبول مشروب کافی کے بارے میں عمومی رائے یہ ہے کہ یہ مغرب کا مشروب ہے مگر دلچسپ حقیقت ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ کو علاقہ یمن سے برصغیر پاک و ہند میں پہنچی۔ برطانوی نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق 15 ویں صدی میں بابا بودن نامی ایک فقیر یمن سے کافی کے سات بیج کمر بند میں چھپا …

لندن ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) جدید دور کے مقبول مشروب کافی کے بارے میں عمومی رائے یہ ہے کہ یہ مغرب کا مشروب ہے مگر دلچسپ حقیقت ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ کو علاقہ یمن سے برصغیر پاک و ہند میں پہنچی۔ برطانوی نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق 15 ویں صدی میں بابا بودن نامی ایک فقیر یمن سے کافی کے سات بیج کمر بند میں چھپا کر ہندوستان لے آئے۔ بابا بودن کا مسکن جنوبی ہند کا شہر میسور بنا۔ کچھ سرمایہ داروں نے چھوٹے پیمانے پر کافی کی زراعت کا آغاز کیا اور 1840 میں پہلی بار ہندوستان کے جنوبی علاقے کرناٹک میں کافی کی زراعت اور پیداوار بڑے پیمانے پر ہونے لگی۔ جلد ہی جنوبی ہند کے دوسرے علاقے تمل ناڈو اور کیرالہ بھی اس کی گرفت میں آ گئے۔ 19 ویں صدی میں انگریزوں نے کافی کی زراعت کو بڑھاوا دیا اور کافی تجارت کا اعلی وسیلہ بن گئی۔ کافی جنوبی ہند کے لوگوں کا آج بھی محبوب مشروب ہے۔ ان کی صبح کافی کی پیالی سے ہوتی ہے اور شام بھی کیونکہ یہ تھکن دور کرنے کا بھی وسیلہ ہے۔

Leave a Reply