دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیدی

60

ہرارے ۔23اپریل (اے پی پی):پاکستان کی زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی میچوں میں مسلسل کامیابیوں کو بریک لگ گئی۔ جمعہ کو ہرارے میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو شکست دی، یہ زمبابوے کی پاکستان کے خلاف اب تک کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں پہلی کامیابی ہے۔ اس میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف 15 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے اور تمام میں کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ کسی ایک ٹیم کے خلاف زیادہ کامیابیوں کا ریکارڈ ہے۔ پاکستان کے پاس اپنے اس ریکارڈ کو مزید مضبوط بنانے کا موقع تھا جو انہوں نے زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کے خلاف شکست کے بعد ضائع کردیا۔