پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 17 ستمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

59

راولپنڈی۔11ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 17 ستمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا- نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا یہ 18 سال بعد پاکستان دورہ ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل تاریخی سیریز کا آغاز 17 ستمبرکو راولپنڈی سے ہوگا۔

سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز 17 ستمبر، 19 ستمبر اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی میں ہونگے جبکہ 25 ستمبر سے شروع ہونے والی پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔