جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

149
جنوبی افریقہ اے نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا اے کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

کولمبو۔12ستمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 104 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، کوئنٹن ڈی کاک نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اتوار کو آرپریماداسا سٹیڈیم،کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.1 اوورز میں 103 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، کوسال پریرا 30 اور بنوکا راجاپاکسے 20 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

تبریز شمسی اور ایڈن مارکرم نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 14.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، کوئنٹن ڈی کاک نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دیگر بلے بازوں میں ایڈن مارکرم 21 اور ریزا ہینڈرکس 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مارکرم کو شاندار آل رائونڈ کارکردگی پر مرد میدان قرار دیا گیا۔