اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ اعظم خان پر ہونے والی تنقید اسے بڑا کھلاڑی بنائے گی، رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی بننے سے پاکستان کرکٹ میں فرق نظر آئے گا۔
پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ اعظم خان پر تنقید ہو تو میں اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں، یہی تنقید اعظم خان کو بڑا کھلاڑی بنائے گی۔ تنقید کھلاڑی کے لئے اچھی ہوتی ہے، وہ اس سے سیکھتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اعظم خان میں صلاحیتیں موجود ہیں، اس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان کی کبھی سفارش نہیں کی، میری تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بھی اعظم خان کے لئے سفارش نہیں چلتی۔