پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ اکتوبر میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام چھٹی پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 25 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں دس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سنگلز پروفیشنل، ٹیم پروفیشنل ،ایمچور، خواتین سنگلز، ڈیف سنگلز (مرد)، ڈیف خواتین، انٹر سکول، انٹر …

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام چھٹی پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 25 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں دس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سنگلز پروفیشنل، ٹیم پروفیشنل ،ایمچور، خواتین سنگلز، ڈیف سنگلز (مرد)، ڈیف خواتین، انٹر سکول، انٹر کالجیٹ، انٹر یونیورسٹی اور میڈیا کے مقابلے شامل ہیں، ان مقابلوں میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن آن لائن کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن رجسٹریشن یکم اکتوبر سے شروع ہو گی اور کھلاڑی اپنے اپنے ناموں کا اندراج فیڈریشن کے ای میل[email protected]پر کروا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی میٹنگ 24 اکتوبر کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 30 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور کیش ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید خبریں