اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں (کل) ہفتہ کو مزید دو میچز بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلے جائیں گے ۔ خیبر پختونخوا کا مقابلہ سندھ سے اور سنٹرل پنجاب کا مقابلہ سدرن پنجاب سے ہوگا۔ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سنٹرل پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ ٹورنامنٹ …
کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی-20 ٹورنامنٹ میں (کل)مزید دو میچز کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں (کل) ہفتہ کو مزید دو میچز بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلے جائیں گے ۔
خیبر پختونخوا کا مقابلہ سندھ سے اور سنٹرل پنجاب کا مقابلہ سدرن پنجاب سے ہوگا۔ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سنٹرل پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ ٹورنامنٹ 22 ستمبر تک جاری رہے گا۔
آٹھ روزہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15میچز کھیلے جائیں گے۔18 ستمبر کو خیبر پختونخوا کا مقابلہ سندھ سے اور سنٹرل پنجاب کا مقابلہ سدرن پنجاب سے ہوگا۔ 19 ستمبر کو ناردرن بمقابلہ سندھ اور خیبر پختونخوا بمقابلہ سینٹرل پنجاب ہوگا۔ 20 ستمبر کو بلوچستان بمقابلہ ناردرن اور سندھ بمقابلہ سدرن پنجاب ہوگا۔21 ستمبر کو ناردرن بمقابلہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان بمقابلہ سدرن پنجاب ہوگا جبکہ22 ستمبر کو ناردرن اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔








