اٹک ۔20ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے پیچھے خفیہ ہا تھ ملو ث ہے ورنہ پاکستان تمام قومی اور بین الاقوامی تقر یبات کیلئے محفوظ تر ین ملک ہے، وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان کی موثر خارجہ پالیسی کی بدولت پاکستان کا وقار بلند ہو اہے ، حکومت بہت جلد مہنگائی اور بے روز …
نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے پیچھے خفیہ ہا تھ ملو ث ہے،ملک امین اسلم

مزید خبریں
اٹک ۔20ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے پیچھے خفیہ ہا تھ ملو ث ہے ورنہ پاکستان تمام قومی اور بین الاقوامی تقر یبات کیلئے محفوظ تر ین ملک ہے، وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان کی موثر خارجہ پالیسی کی بدولت پاکستان کا وقار بلند ہو اہے ، حکومت بہت جلد مہنگائی اور بے روز گاری کے عفریت کا خاتمہ کر دے گی،وزیر اعظم عمران خان اس حقیقت سے بخوبی آگا ہ ہیں کہ ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری کے مسائل درپیش ہیں اور ان مسائل کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ این اے55 کی عوام کو خطر ناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے45 سے زائد فلٹر یشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں جہاں سے صاف پانی کا حصول ممکن ہو گا ۔اس کے ساتھ ساتھ صحت،تعلیم،سڑکو ں کی بحالی و مر مت،سکولو ں و مر اکز صحت کی اپ گر یڈ یشن پر بھی کام جاری ہے، ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سیاسی معاملات میں اصلا حات کے لیے کو شاں ہیں اور اس کے ذریعے یہ عمل شفاف اور قابل اعتبارہو جائے گا۔








