اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):الپائن کلب آف پاکستان کے زیراہتمام نیشنل روک اینڈ کلائیمبنگ چیمپئن شپ(کل) ہفتہ سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نامور کوہ پیما حصہ لیں گے۔ یہ چیمپئن شپ …
نیشنل روک اینڈ کلائیمبنگ چیمپئن شپ(کل)اسلام آباد میں شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):الپائن کلب آف پاکستان کے زیراہتمام نیشنل روک اینڈ کلائیمبنگ چیمپئن شپ(کل) ہفتہ سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نامور کوہ پیما حصہ لیں گے۔
یہ چیمپئن شپ 27 ستمبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے چیمپئن شپ میں کورونا وائرس کے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا اور مزید معلومات کے لئے الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل کرار حیدری سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔








