لاہور۔29ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بدھ کے روز بذریعہ ویڈیو کانفرنس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے وسیم خان کے استعفی کو متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا ہے۔وسیم خان نے یہ عہدہ یکم فروری 2019 کو تین سال کے لیے سنبھالا تھا۔ اس موقع پرچیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ اپنے دور میں وسیم خان نے پی سی …
پی سی بی نے وسیم خان کا استعفی منظور کرلیا

مزید خبریں
لاہور۔29ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بدھ کے روز بذریعہ ویڈیو کانفرنس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے وسیم خان کے استعفی کو متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا ہے۔وسیم خان نے یہ عہدہ یکم فروری 2019 کو تین سال کے لیے سنبھالا تھا۔
اس موقع پرچیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ اپنے دور میں وسیم خان نے پی سی بی میں بہترین قیادت کا مظاہرہ کیا۔ خصوصا کوویڈ 19 کی عالمی وبا کے دنوں میں انہوں نے اس عہدے پر رہتے ہوئے ایسے اہم فیصلے کیے جس سے بین الاقوامی اور قومی دونوں سطح پر کرکٹ کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ بہترین قیادت پر پی سی بی وسیم خان کا مشکور ہے اوروہ ان کےکیرئیر اور مستقبل کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔ وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستگی پر انہیں فخر ہے۔
خصوصا سری لنکا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی اور گزشتہ دو سالوں سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں انعقاد پر وہ بہت مطمئن ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2019 میں جب انہوں نے اس عہدے کا چارج سنبھالا تو اولین ذمہ داری دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا مثبت تشخض اجاگر کرنا تھا۔
ایسے میں ہم نے ایک جامع اور منظم حکمت عملی کے تحت فیصلے کیے جس سے بین الاقوامی سطح پر ہمارا امیج بہترا ہوا۔ پرامید ہیں کہ کوویڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران اٹھائے گئے اقدامات سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے انعقادپر مفید اثرات مرتب ہوں گے۔وسیم خان نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ترقی کرے گی۔








