عمان۔4اکتوبر (اے پی پی):جاپان نے مسلسل پانچویں بار ویمنز ایشیا باسکٹ بال کپ جیت لیا۔ فائنل مقابلے میں جاپان نے چین کو شکست سے دوچار کیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی کوریا کے خلاف کامیابی حاصل لی۔ ایف آئی بی اے کے زیراہتمام 29 واں ایشیا کپ اردن میں کھیلا گیا جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کی۔ پرنس حمزہ ہال، عمان میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے …
جاپان نے مسلسل پانچویں بار ویمنز ایشیا باسکٹ بال کپ جیت لیا

مزید خبریں
عمان۔4اکتوبر (اے پی پی):جاپان نے مسلسل پانچویں بار ویمنز ایشیا باسکٹ بال کپ جیت لیا۔ فائنل مقابلے میں جاپان نے چین کو شکست سے دوچار کیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی کوریا کے خلاف کامیابی حاصل لی۔ ایف آئی بی اے کے زیراہتمام 29 واں ایشیا کپ اردن میں کھیلا گیا جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کی۔
پرنس حمزہ ہال، عمان میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان ویمن نے کانٹے دار مقابلے کے بعد چین ویمن کو 73-78 سے ہرا کر مسلسل پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم کا یہ مجموعی طور پر چھٹا ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی کوریا کو 58-88 سے زیر کیا۔








