لندن۔7اکتوبر (اے پی پی):انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور نے اپنے عہدے سے فوری طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ ای سی بی کے موجودہ ڈپٹی چیئرمین بیری او برائن کو عبوری سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مستعفی ہونے والے آئن واٹمور کے عہدے کی مدت5 سال تھی جبکہ وہ صرف10 ماہ تک چیئرمین کے عہدے پر رہ سکے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم …
انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور مستعفی ہوگئے

مزید خبریں
لندن۔7اکتوبر (اے پی پی):انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور نے اپنے عہدے سے فوری طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ ای سی بی کے موجودہ ڈپٹی چیئرمین بیری او برائن کو عبوری سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مستعفی ہونے والے آئن واٹمور کے عہدے کی مدت5 سال تھی جبکہ وہ صرف10 ماہ تک چیئرمین کے عہدے پر رہ سکے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد آئن واٹمور دبائو کا شکار تھے، دورہ پاکستان کی منسوخی پر انہیں میڈیا اور سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔
اپنے ایک بیان میں آئن واٹمور نے کہا کہ بطور چیئرمین توقعات کافی بدل چکی تھیں، موجودہ حالات مجھ پر کافی اثر انداز ہوئے ہیں۔
ای سی بی کے سابق چیئرمین نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ای سی بی میں نیا چیئرمین ذمہ داریاں سنھبالے۔ واضح رہے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے موجودہ ڈپٹی چیئرمین بیری او برائن کو عبوری سربراہ مقرر کیا گیا ہے تاہم وہ اس عہدے کے لئے مستقل امیدوار نہیں ہوں گے۔








