کراچی۔8اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں، فخر زمان، سرفراز احمد اور حیدر علی کو قومی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ جمعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈکے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں …
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی سکواڈ میں تین تبدیلیاں، فخر زمان، سرفراز احمد اور حیدر علی شامل

مزید خبریں
کراچی۔8اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں، فخر زمان، سرفراز احمد اور حیدر علی کو قومی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ جمعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈکے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ قومی سکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹرسرفراز احمد اور حیدر علی کوپندرہ رکنی قومی سکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے جبکہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے پندرہ رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
صہیب مقصود کا سکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا۔ٹاپ آرڈر بیٹر کی لوئر بیک کا ایم آر آئی اسکین 6 اکتوبر کو کروایاگیا تھا۔ 15 رکنی قومی سکواڈ میں بابر اعظم کپتان ، شاداب خان نائب کپتان ، آصف علی ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث رئوف ، حسن علی ، عماد وسیم ، محمد حفیظ ، محمد نواز ، محمد رضوان (وکٹ کیپر )، محمد وسیم جونیئر ، سرفراز احم، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں جبکہ ٹریولنگ ریزرو میں خوشدل شاہ ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادرکو رکھا گیا ہے۔
اسی طرح سپورٹ سٹاف میں منصور رانا ٹیم منیجر، ثقلین مشتاق عبوری ہیڈ کوچ، شاہد اسلم اسسٹنٹ ہیڈ کوچ، میتھیو ہیڈن بیٹنگ کنسلٹنٹ، ورنن فلینڈر باولنگ کنسلٹنٹ، کلف ڈیکن فزیوتھیراپسٹ، ڈریکس سائمن سٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیماینالسٹ، کرنل (ر) محمد عمران سیکورٹی منیجر، ابراہیم بادیس میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر، ڈاکٹر نجیب سومروٹیم ڈاکٹر اور ملنگ علی ٹیم مساجر شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہاہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت سے سکواڈ میں تین تبدیلیاں کرکے حیدر علی، فخر زمان اور سرفراز احمد کو پندرہ رکنی سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کی سکواڈ میں شمولیت سے قومی سکواڈ کو مزید توازن ملے گا۔
محمد وسیم نے کہا کہ انہیں اعظم خان، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کی مایوسی کا اندازہ ہے مگر ان تینوں کھلاڑیوں کی جگہ سرفراز احمد، حیدر علی اور فخر زمان نے نیشنل ٹی ٹونٹی میں بہتر کھیل پیش کیاتاہم ابتدائی تینوں کھلاڑی ہمارے مستقبل کے پلانز کا حصہ رہیں گے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں 24 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ بھارت سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ 26 اکتوبر کو قومی ٹیم کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
اسی طرح 29 اکتوبرپاکستان کی ٹیم افغانستان سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ،2 نومبر کو اے ٹو سے شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی، 7 نومبر کو بی ونسے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل10 نومبر کو شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظہبی اور 11 نومبر کو دوسرا سیمی فائنل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ 14 نومبرکو فائنل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔








