سٹیفانوس ،الیگزینڈر زویرو،اینڈی مرے اور میٹیو بریٹینی انڈین ویلز اوپن ٹینس کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

انڈین ویلز۔11اکتوبر (اے پی پی):یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو،برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے اور اطالوی ٹینس کھلاڑی میٹیو بریٹینی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے بی این پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام انڈین ویلز اوپن کے دلچسپ مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں سیکنڈ سیڈڈ سٹیفانوس نے …

انڈین ویلز۔11اکتوبر (اے پی پی):یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو،برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے اور اطالوی ٹینس کھلاڑی میٹیو بریٹینی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے بی این پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام انڈین ویلز اوپن کے دلچسپ مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں سیکنڈ سیڈڈ سٹیفانوس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی ٹینس کھلاڑی پیڈرو مارٹنیز پورٹو کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور4-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کر لی، انہوں نے امریکی حریف کھلاڑی جینسن ٹیلر کو 4-6، 6-3 اور 1-6 سے مات دی۔ برطانوی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے سخت مقابلے کے بعد ہسپانوی حریف کھلاڑی کارلوس الکاراز گارفیا کو 7-5، 3-6 اور 2-6 سے ہرا دیا۔

ایک اور میچ میں اٹلی کے میٹیو بریٹینی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چلی کے الیجینڈرو ٹیبیلو کو سیدھے سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے ہراکر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں