وکٹوریہ آزارینکا اور جیلینا اوسٹاپنکوا ے بی این پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

50

انڈین ویلز۔14اکتوبر (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار وکٹوریہ آزارینکا اور لٹویا کی ٹینس کھلاڑی جیلینا اوسٹاپنکو ا ے بی این پی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جسیکا پیگولا اور شیلبی راجرز کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہارکر ایونٹ سے باہرہوگئیں۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام انڈین ویلز اوپن کے دلچسپ مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔ ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی جسیکا پیگولا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور2-6 سے ہرا کر سیمی فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ایک اور میچ میں لٹویا کی ٹینس کھلاڑی جیلینا اوسٹا پنکو نے دلچسپ مقابلے کے بعد امریکا کی شیلبی راجرز کو 4-6، 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔