ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نیو زی لینڈ کے خلاف شاندار جیت پر قومی کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی

48

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نیو زی لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف شاندار جیت پر پاکستانی کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

منگل کو اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مسلسل دوسری بارشاندار کھیل پیش کر کے قوم کے دل جیت لئے۔