شعیب اختر اور محمد عامر کی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پر طنزیہ ٹویٹ

شارجہ۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر اور محمد عامر نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف طنزیہ ٹویٹس کردیئے۔ منگل کو ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز کی جانب سے کیوی ٹیم کے خلاف طنزیہ ٹویٹ کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ فاسٹ بائولر محمد عامر نے ٹویٹ کیا کہ ’’اب تمہیں کون …

شارجہ۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر اور محمد عامر نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف طنزیہ ٹویٹس کردیئے۔

منگل کو ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز کی جانب سے کیوی ٹیم کے خلاف طنزیہ ٹویٹ کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

فاسٹ بائولر محمد عامر نے ٹویٹ کیا کہ ’’اب تمہیں کون بچائے گا؟‘‘۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نیوزی لینڈ کو گرائونڈ کے اندر سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔

واضح رہے نیوزی لینڈ ٹیم کو دورہ پاکستان ادھور اچھوڑ کر واپس جانے کے بعد سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں