آصف علی سے جیسی امید تھی ویسا ہی کھیلے، آصف علی کی پہچان ہی پاور ہٹنگ ہے، بابر اعظم

59

دبئی ۔29اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آصف علی سے جیسی امید تھی ویسا ہی کھیلے، آصف علی کی پہچان ہی پاور ہٹنگ ہے۔

جمعہ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم نے افغانستان کو 10 سے 15 رنز زیادہ دیئے اور پاور پلے میں اتنا اچھا نہیں کھیل سکے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی نے نیوزی لینڈ کے بعد افغانستان کے خلاف بھی بڑی اچھی اننگز کھیلی۔ مجھے یقین تھا کہ جب بھی میچ پھنسے گا آصف علی اس میں کامیابی دلانے میں کامیاب ہوں گے۔

آصف علی سے جیسی امید تھی ویسا ہی کھیل انہوں نے پیش کیا۔ آصف علی کی پہچان ہی پاور ہٹنگ ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ سپنرز کو اچھا کھیلنے کی کوشش کی اور سوچا آخر تک کھیلوں گا لیکن آؤٹ ہوگیا۔