بابر اور رضوان کے بلے کی ضرب سےکئی ریکارڈز پاش پاش ، کیلنڈر ایئر میں ہزار رنز کی شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ، سب سے زیادہ سنچریوں کی شراکت کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

ابوظہبی۔2نومبر (اے پی پی):پاکستانی بلے بازوں بابراعظم اور محمد رضوان کے بلے کی ضرب سے کئی ریکارڈز پاش پاش ہو گئے، دونوں بلے بازوں نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کیلنڈر ایئر کے دوران شراکت داری میں 1 ہزار رنز مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، دونوں بلے بازوں نے رواں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نمیبیا کے خلاف میچ میں 113 رنز کی شراکت …

ابوظہبی۔2نومبر (اے پی پی):پاکستانی بلے بازوں بابراعظم اور محمد رضوان کے بلے کی ضرب سے کئی ریکارڈز پاش پاش ہو گئے، دونوں بلے بازوں نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کیلنڈر ایئر کے دوران شراکت داری میں 1 ہزار رنز مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، دونوں بلے بازوں نے رواں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نمیبیا کے خلاف میچ میں 113 رنز کی شراکت قائم کر کے یہ سنگ میل عبور کیا،

بابراعظم اور محمد رضوان نے رواں سال شراکت داری میں 17 اننگز میں 1041 رنز بنائے، اس سے قبل کیلنڈر ایئر کے دوران شراکت داری میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز کیون اوبرائن اور پال سٹرلنگ پر مشتمل آئرش جوڑی کے پاس تھا جنہوں نے 2019ء میں 20 اننگز میں 756 رنز بنائے تھے۔

اس کے علاوہ بابراعظم اور محمد رضوان پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری شراکت کا ریکارڈ بھی اپنے قبضے میں کر لیا، دونوں بلے بازوں نے پانچویں بار سنچری پارٹنرشپ بنا کر روہت شرما اور شیکھردھون پر مشتمل بھارتی جوڑی جبکہ کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل پر مشتمل کیوی جوڑی کی زیادہ سنچری شراکت کا ریکارڈ توڑ دیا، ان دونوں جوڑیوں کو چار چار مرتبہ سنچری پارٹنرشپ بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید خبریں