بابراعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان زیادہ نصف سنچریاں بنا کر کوہلی کے ہم پلہ ہو گئے

ابوظہبی۔2نومبر (اے پی پی):سٹار پاکستانی بلے باز بابراعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بطور کپتان زیادہ نصف سنچریوں کا بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا، بابراعظم نے منگل کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نمیبیا کے خلاف میچ میں نصف سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، یہ بابراعظم کی بحیثیت کپتان 32 میچز میں 13ویں ففٹی ہے جبکہ کوہلی نے 47 میچز میں …

ابوظہبی۔2نومبر (اے پی پی):سٹار پاکستانی بلے باز بابراعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بطور کپتان زیادہ نصف سنچریوں کا بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا،

بابراعظم نے منگل کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نمیبیا کے خلاف میچ میں نصف سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، یہ بابراعظم کی بحیثیت کپتان 32 میچز میں 13ویں ففٹی ہے جبکہ کوہلی نے 47 میچز میں 13 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

اس کے علاوہ بابراعظم پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں، انہوں نے شعیب ملک کے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، شعیب ملک نے 120 میچز کھیل کر 2380 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ بابراعظم نے 65 میچز میں 2402 رنز بنا لئے ہیں،

پاکستان کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز محمد حفیظ کو حاصل ہے جنہوں نے 117 میچز میں 2482 رنز بنا رکھے ہیں۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز ویرات کوہلی کے پاس ہے جنہوں نے 3225 رنز بنا رکھے ہیں۔

مزید خبریں