راشد خان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بائولر بن گئے

ابوظہبی۔7نومبر (اے پی پی):افغانستان کے سٹار سپنر راشد خان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کیریئر کی 400 وکٹیں مکمل کرلیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے چوتھے بائولر بن گئے ہیں، راشد خان نے اتوار کے روز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں مارٹن گپٹل کو آئوٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، راشد خان نے 2015ءسے 2021ءکے دوران مجموعی طور پر 289 ٹی …

ابوظہبی۔7نومبر (اے پی پی):افغانستان کے سٹار سپنر راشد خان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کیریئر کی 400 وکٹیں مکمل کرلیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے چوتھے بائولر بن گئے ہیں، راشد خان نے اتوار کے روز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں مارٹن گپٹل کو آئوٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا،

راشد خان نے 2015ءسے 2021ءکے دوران مجموعی طور پر 289 ٹی ٹونٹی میچز کھیل کر 400 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کیا، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو، سنیل نارائن اور جنوبی افریقہ کے عمران طاہر بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں، ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز ویسٹ انڈین بائولر ڈیوائن براوو کے پاس ہے

جنہوں نے مجموعی طور پر 512 ٹی ٹونٹی میچز کھیل کر 553 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ سنیل نارائن 425 وکٹیں لیکر دوسرے اور عمران طاہر 420 وکٹیں لیکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔