پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ کل کھیلا جائے گا، کانٹے دار مقابلے کی توقع

دبئی ۔10نومبر (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ  جمعرات کو انٹرنیشنل سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا ، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔پاکستان کی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ کینگروز کی قیادت آرون فنچ کریں گے۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں …

دبئی ۔10نومبر (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ  جمعرات کو انٹرنیشنل سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا ، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔پاکستان کی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ کینگروز کی قیادت آرون فنچ کریں گے۔

دوسرے سیمی فائنل میچ میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ میچ میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ ورلڈ کپ کے گروپ میچوں میں ناقابل شکست پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے تمام میچوں میں کامیابی حاصل کرکے 10 پوانٹس حاصل کئے اور میگا ایونٹ کا سیمی فائنل کےلئےکوالیفائی کیا جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنے گروپ میں ایک شکست کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

پاکستان نے بھارت کو 10جبکہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کو پانچ 5 وکٹوں سے شکست دی، اسی طرح نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کو بالترتیب 46 اور 72 رنز سے ہرایا۔آسٹریلیا نے سائوتھ افریقہ اور سری لنکا کو بالترتیب5 اور 7 وکٹوں سے شکست دی جبکہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کو آٹھ 8 وکٹوں سے ہرایا تاہم اسے انگلینڈ سے 8 وکٹوں سے شکست کی حزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کے بابراعظم نے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پہلے ہی متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹورنامنٹ سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا، میگا ایونٹ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان سیمی فائنلز کے بعد کیا جائے گا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ 11 نومبر کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا اور دوسرے سیمی فائنل میچ میں رچرڈ کیٹل برو اور کرس گیفانی آن فیلڈ ایمپائر ہوں گے جبکہ جوئل ولسن تھرڈ اور رچرڈ ایلنگورتھ بطور فورتھ ایمپائر فرائض سرانجام دیں گے، جیف کرو میچ ریفری ہوں گے۔سیمی فائنلز میں جیتنے والی ٹیموں کے درمیان اتوار 14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جائے گا

مزید خبریں