31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے...

آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی انڈر 19 اسکواڈ ویسٹ انڈیز روانہ

- Advertisement -

کراچی۔1جنوری (اے پی پی):آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی انڈر 19 اسکواڈ دبئی سے برج ٹائون روانہ ہوگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ہفتہ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسکواڈ دوپہر 12 بجے دبئی سے بذریعہ مانچسٹر، برج ٹائون کے لیے روانہ ہوگیاہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب عبدالوحد بنگلزئی اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے۔

عبدالوحد بنگلزئی 10 روز دبئی میں آئیسولیشن کریں گے۔ آئیسولیشن کے دوران ایمریٹس کرکٹ بورڈ عبدالوحد بنگلزئی کی نگرانی کرے گا۔ غازی غوری اور محمد ذیشان پہلے ہی بطور ٹریول ریزرو اسکواڈ کے ہمراہ موجود ہیں۔ دونوں کھلاڑی آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے قومی انڈر 19 اسکواڈ کو دستیاب ہوں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=288891

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں