میڈرڈ۔10جنوری (اے پی پی):ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں سیویلا نے گیٹافے اور اوساسونا نے کیڈز کو شکست دے دی۔ ولاریال اور اٹلیٹکو میڈرڈ کا میچ برابر رہا۔ لالیگا کے دلچسپ مقابلے سپین میں جاری ہیں۔ لیگ کے پہلے میچ میں سیویلا نے گیٹافے کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے ہرا دیا۔ رافا میر کا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ دوسرے میچ میں اوساسونا نے کیڈز کو بآسانی …
لالیگا میں سیویلا نے گیٹافے اور اوساسونا نے کیڈز کو ہرا دیا

مزید خبریں
میڈرڈ۔10جنوری (اے پی پی):ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں سیویلا نے گیٹافے اور اوساسونا نے کیڈز کو شکست دے دی۔ ولاریال اور اٹلیٹکو میڈرڈ کا میچ برابر رہا۔ لالیگا کے دلچسپ مقابلے سپین میں جاری ہیں۔
لیگ کے پہلے میچ میں سیویلا نے گیٹافے کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے ہرا دیا۔ رافا میر کا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ دوسرے میچ میں اوساسونا نے کیڈز کو بآسانی 0-2 سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے اینتے بڈمیر اور اینرک بارجا نے ایک، ایک گول کیا۔ ولا ریال اور اٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔








