انڈر 19 ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز اور سری لنکا نے سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا

سینٹ کٹس۔15جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز اور سری لنکا نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے دی۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کا 14 واں ایڈیشن ویسٹ انڈیز میں شروع ہو گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا انڈر 19 نے میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پراویڈنس میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے پہلے میچ میں …

سینٹ کٹس۔15جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز اور سری لنکا نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے دی۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کا 14 واں ایڈیشن ویسٹ انڈیز میں شروع ہو گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا انڈر 19 نے میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پراویڈنس میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40٫1 اوورز میں 169 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ کپتان اکیم آگسٹ 57 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹام وائٹنی، کوپر کونولی اور نیوتھن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 44٫5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اوپنر ٹیگ وائلی نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے سکاٹ لینڈ کو 40 رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے۔ ساکونا نیدرشنا نے 85 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ سکاٹ لینڈ کی طرف سے شان فشر کیوگ نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

سکاٹش ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 48٫4 اوورز میں 178 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ جیک جاروس 55 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ڈنتھ ویلگاے نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید خبریں