انڈر19 ورلڈ کپ، پاکستان اپنا پہلا میچ (کل) زمبابوے کے خلاف کھیلے گا

ٹرینیڈاڈ۔16جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں (کل) پیر کو مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہو گا، قومی انڈر 19 ٹیم اپنی مہم کا آغاز زمبابوے کے خلاف میچ سے کرے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19 ورلڈ کپ کے 14 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے ویسٹ انڈیز میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ میں پیر کو گروپ سی کے میچ میں پاکستان اور …

ٹرینیڈاڈ۔16جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں (کل) پیر کو مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہو گا، قومی انڈر 19 ٹیم اپنی مہم کا آغاز زمبابوے کے خلاف میچ سے کرے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19 ورلڈ کپ کے 14 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے ویسٹ انڈیز میں جاری ہیں۔

میگا ایونٹ میں پیر کو گروپ سی کے میچ میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں ڈیاگو مارٹن سپورٹنگ کمپلیکس، ٹرینیڈاڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ قومی ٹیم قاسم اکرم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ زمبابوین ٹیم کو ایمانوئل باوا لیڈ کریں گے۔

واضح رہے کہ زمبابوے کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں پاپوا نیو گنی کو شکست دے چکی ہے۔ اسی روز گروپ ڈی کے پہلے میچ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ میزبان ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں