کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو پروگرام کےتحت کبڈی کا مقابلہ جاری ہے، وزیر مملکت فرخ حبیب

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو پروگرام کےتحت کبڈی کا مقابلہ جاری ہے۔ فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایچ ای سی اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے اشتراک سے کامیاب جوان نیشنل کبڈی چیمپئن شپ 2022 کا فائنل مقابلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی جیسے روائیتی …

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو پروگرام کےتحت کبڈی کا مقابلہ جاری ہے۔

فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایچ ای سی اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے اشتراک سے کامیاب جوان نیشنل کبڈی چیمپئن شپ 2022 کا فائنل مقابلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی جیسے روائیتی کھیلوں کی سرپرستی وقت کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں