عالمی بنک کی البانیہ میں ترقی اور سیاحت کے فروغ کیلئے 71 ملین ڈالر قرض کی منظوری

131
اپ ڈیٹ نامی رپورٹ
ایشیائی ترقیاتی بینک نے 5 ارب ڈالرمالیت کے بین الاقوامی بانڈجاری کردئیے

ترانہ ۔ 17 نومبر (اے پی پی) عالمی بنک نے البانیہ میں ترقی اور سیاحت کے فروغ کیلئے 71 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منصوبے سے البانیہ میں نئی ملازمتوں کی فراہمی، ریونیو میں اضافے، سیاحت کے فروغ اور جنوبی البانیہ کی مقامی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے میں شہری علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور سیاحت کے فروغ کیلئے اداروں کی استعداد کار میں اضافے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔