آئی ٹی کی برآمدات میں 7 ماہ کے دوران 33 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری 22-2021 کے دوران آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 1.487 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 21-2020 کے عرصہ …

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری 22-2021 کے دوران آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 1.487 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 21-2020 کے عرصہ کے دوران شعبہ کی برآمدات سے 1.121 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کےپہلے 7 ماہ کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن ، کمپیوٹرز اور انفارمیشن سروسز وغیرہ سمیت آئی ٹی کی برآمدات میں 0.366 ارب ڈالر یعنی 32.65 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 کے مقابلہ میں جنوری 2022 میں آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات 14.2 فیصد بڑھوتری سے 162 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 185 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔