اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران موبائل بینکنگ ٹرانزیکشنز کی تعداد میں 117فیصد جبکہ مالیت میں 138فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران موبائل بینکنگ کے ذریعہ79 ملین ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں جن کی مدد سے 2.16 کھرب روپے کا لین …
گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران موبائل بینکنگ ٹرانزیکشنز کی تعداد میں 117فیصد جبکہ مالیت میں 138فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران موبائل بینکنگ ٹرانزیکشنز کی تعداد میں 117فیصد جبکہ مالیت میں 138فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران موبائل بینکنگ کے ذریعہ79 ملین ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں جن کی مدد سے 2.16 کھرب روپے کا لین دین کیا گیا ہے۔
جولائی تا ستمبر2021 کے دوران موبائل بینکنگ صارفین کی تعداد گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں26فیصد اضافہ سے 11.3ملین تک پہنچ گئی۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران موبائل بینکنگ ٹرانزیکشنز کی تعداد میں 117فیصد جبکہ مالیت میں 138 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح اس عرصہ کے دوران موبائل بینکنگ صارفین کی تعداد میں بھی 26فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔








