گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی آمدن میں 9 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):ہوا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی سالانہ رپورٹ 2021 کے مطابق مالی سال 2020 کیلئے شعبہ کی آمدنی 592 ارب روپے رہی تھی تاہم گزشتہ مالی سال 2021 کے اختتام پر ٹیلی کام کے ملکی شعبہ کی آمدن 644 ارب روپے تک بڑھ گئی۔ اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلہ میں 2021 کے دوران آمدنی میں 52 ارب روپے یعنی 8.78 …

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):ہوا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی سالانہ رپورٹ 2021 کے مطابق مالی سال 2020 کیلئے شعبہ کی آمدنی 592 ارب روپے رہی تھی تاہم گزشتہ مالی سال 2021 کے اختتام پر ٹیلی کام کے ملکی شعبہ کی آمدن 644 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلہ میں 2021 کے دوران آمدنی میں 52 ارب روپے یعنی 8.78 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ٹیلی کام کے شعبہ میں 202 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری بھی کی گئی جبکہ اس دوران شعبہ نے مختلف ٹیکسز کی مد میں قومی خزانے کو 226 ارب روپے کی ادائیگیاں بھی کی ہیں۔