پاکستان ماحولیات میں بہتری لانےاور بلین ٹری سونامی منصوبے کی توسیع کے لیے چین کے ساتھ کام جاری رکھے گا، سفیر معین الحق

بیجنگ۔7مارچ (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے پاکستان ماحولیات میں بہتری لانے، کاربن اخراج میں کمی کے اقدامات کے فروغ اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کی توسیع کے لیے چین کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ انہوں نے چین کی نیوز ویب سائٹ چائنا اکنامک نیٹ(سی ای این) کو بتایا کہ ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کاربن اخراج میں …

بیجنگ۔7مارچ (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے پاکستان ماحولیات میں بہتری لانے، کاربن اخراج میں کمی کے اقدامات کے فروغ اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کی توسیع کے لیے چین کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ انہوں نے چین کی نیوز ویب سائٹ چائنا اکنامک نیٹ(سی ای این) کو بتایا کہ ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کاربن اخراج میں کمی کے اقدامات اور جنگلی حیات کا تحفظ وزیراعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں اور ہم بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی توسیع میں مدد کے لیے چینی حکومت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم دنیا کے ان چند رہنماؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی سطح پر اقدامات اور تعاون حمایت کی ہے اور ان کے اقدامات کو سراہا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جن کا کاربن کے اخراج میں بہت کم حصہ ہے لیکن ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے

لہذا ہمارا چین کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تعاون انتہائی ضروری ہے کیونکہ چین ایک بڑا ملک ہے، اس کے پاس 2060 تک کاربن اور صفر کاربن غیر جانبداری کے محدود اقدامات کے بہت اہم اہداف ہیں۔